فنانشل ٹائمز کی دستاویزی فلم میں شیخ حسینہ کے آمرانہ دور کی کھوج

فنانشل ٹائمز کی دستاویزی فلم میں شیخ حسینہ کے آمرانہ دور کی کھوج

فنانشل ٹائمز کی دستاویزی فلم میں شیخ حسینہ کے آمرانہ دور کی کھوج

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے آمرانہ دور اور کرپشن پر مبنی دستاویزی فلم جاری کی ہے۔ فلم میں مقامی و عالمی ماہرین کی تحقیقات کی روشنی میں ان کے دور حکومت میں بدعنوانی، کرپشن اور آمریت کے پہلو بے نقاب کیے گئے ہیں۔

فلم میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت میں جمہوریت محدود تھی اور کرپشن عروج پر تھی۔ طلبا تحریک کے کارکنوں نے پولیس اور حکومتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر شدید تشدد کا بھی انکشاف کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران 1400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی و لاپتہ ہوئے۔

دستاویزی فلم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ اور ان کے خاندان نے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کیے اور برطانیہ میں جائیدادوں کی خریداری میں استعمال کیا۔ لندن یونیورسٹی کے پروفیسر مشتاق خان کے مطابق، ان کے دور میں عوامی لیگ کی سیاسی و معاشی گرفت کمزور ہوئی۔

فلم میں یہ بھی سامنے آیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شیخ حسینہ کو سیاسی پناہ دی، جس سے دونوں کی آمریت اور کرپشن کو تقویت ملی۔

یہ دستاویزی فلم بنگلا دیش کی سیاسی صورتِ حال پر سوالات اٹھاتی ہے اور شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کی تلخ حقیقتوں کو سامنے لاتی ہے۔