– Advertisement –
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے جسےساری دنیا بخوبی جانتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا اور منصفانہ امن کے لیے پاکستان کا عزم مضبوط ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دو ریاستی حل کی حمایت میں نیو یارک اعلامیہ کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے جو عالمی اتفاق رائے کی عکاسی کرتی ہے کہ فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔
– Advertisement –
– Advertisement –