غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 16 بڑی عمارتیں تباہ، ہزاروں فلسطینی بے گھر

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 16 بڑی عمارتیں تباہ، ہزاروں فلسطینی بے گھر

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 16 بڑی عمارتیں تباہ، ہزاروں فلسطینی بے گھر

غزہ :  قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے صرف ایک روز میں 16 بڑی عمارتیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں۔ غزہ شہری دفاع کے مطابق شدید بمباری کے باعث گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رک سکی اور کل صبح سے اب تک مزید 53 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار 871 افراد شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے بھی ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 2 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی مجموعی آبادی 22 لاکھ میں سے 10 فیصد سے زیادہ افراد یا تو ہلاک ہو چکے ہیں یا زخمی ہیں۔