عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے بلند ترین سطح پر

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے بلند ترین سطح پر


کراچی:

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 6روزہ وقفے کے بعد بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل رک گیا۔ 
 

عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں، جس سے  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 654ڈالر رہی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 88ہزار 100روپے کی بلند ترین سطح اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 32ہزار 733روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 358روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 736روپے کی بلند سطح پر مستحکم رہی ہے۔