– Advertisement –
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوانِ صدر میں ایک تقریب کے دوران ہیلینک ری پبلک، یورپی یونین اور ہنگری کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔
بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ہیلینک ری پبلک کی نامزد سفیر مسز ایلینی پورِچی، یورپی یونین کے نامزد سفیر مسٹر ریمونڈاس کاروبالِس اور ری پبلک آف ہنگری کے نامزد سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سےسفارتی اسناد وصول کیں۔
– Advertisement –
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کو اسناد سفارت پیش کیں ۔صدر مملکت نے سفراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ نئے سفراء کی آمد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
– Advertisement –