– Advertisement –
شنگھائی۔14ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری شنگھائی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر چینی حکام کی جانب سے صدرمملکت کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کو شنگھائی کمیٹی آف دی چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیو کانفرنس (سی پی پی سی سی) کے وائس چیئرمین مسٹر چَن قُن نے خوش آمدید کہا۔
ڈی جی فارن افیئرز آفس شنگھائی محترمہ ما یِنگ ہُوئی بھی استقبال کے لیے موجود تھیں جبکہ چین میں پاکستانی قونصل جنرل اور سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔
– Advertisement –
– Advertisement –