صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کی الوادعی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کی الوادعی ملاقات

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے الوداعی ملاقات کی اور صدر مملکت کو اہم اقدامات، بشمول اثرات آڈٹ، شہری شمولیتی آڈٹ اور ڈیجیٹلائزیشن اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل کے دفتر کی طرف سے کارکردگی، شفافیت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے متعارف کرائے گئے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی اور مالیاتی نظم و ضبط اور جوابدہی کو مضبوط بنانے میں ادارے کے آئینی کردار کو سراہا۔

انہوں نے مالیاتی اسلوب کو مزید بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی آڈٹس سمیت جدید طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔محمد اجمل گوندل نے صدر مملکت کو اپنے دورِ مدت میں اٹھائے گئے اہم اقدامات، بشمول اثرات آڈٹ، شہری شمولیتی آڈٹ اور ڈیجیٹلائزیشن اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کی بدولت محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان زیادہ شفاف، جامع اور عوامی توقعات کے مطابق بن گیا ہے۔صدر مملکت نے ملک کے مالیاتی جوابدہی کے نظام کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –