صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں روشن الدین جونیجو کی پارٹی اور حلقے کے لیے نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے ان کی مخلصانہ وابستگی رہی۔

انہوں نے کہا کہ روشن الدین جونیجو جن لوگوں کی نمائندگی کرتے تھے ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے انتھک کوششیں کیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور اپنے حلقے کی بہترین خدمت کی۔صدر مملکت نے دکھ کی اس گھڑی میں روشن الدین جونیجو کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کا تعلق سانگھڑ سے تھا اور ان کی پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی تھی۔

– Advertisement –