– Advertisement –
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گی اور شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی مددگاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جرات اور قربانیاں ملک کے دفاع کے لیے ایک مقصد کی تکمیل کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے ملک کی بین الاقوامی ساکھ مضبوط ہوئی ہے اور حالیہ خارجہ پالیسی میں کامیابیاں اس کا ثبوت ہیں۔
– Advertisement –
ایک سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست کو چھوڑ کر انتشار اور دشمنی کا راستہ اپنا لیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے عناصر ریاستی اداروں کے خلاف عوام میں بداعتمادی پھیلانے اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مہمات چلا رہے ہیں۔
– Advertisement –