سی پیک کا منصوبہ خطے میں معاشی جمود کو توڑنے اور متصل ممالک کی تقدیر بدلنے کی بےپناہ صلاحیت رکھتا ہے، گورنر بلوچستان

سی پیک کا منصوبہ خطے میں معاشی جمود کو توڑنے اور متصل ممالک کی تقدیر بدلنے کی بےپناہ صلاحیت رکھتا ہے، گورنر بلوچستان

– Advertisement –

کوئٹہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سی پیک کا شاندار منصوبہ پورے خطے میں معاشی جمود کو توڑنے اور متصل ممالک کی تقدیر بدلنے کی بےپناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ پرائیویٹ کمپنی ویو مرکنٹائل گڈانی خطے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو سی پیک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیگی۔ یہ سرمایہ کاری جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ گڈانی کی شپ بریکنگ انڈسٹری کو مزید فعال کر کے ماحول دوست طریقوں کو یقینی بنا کر اور نوجوانوں کو جدید مہارتیں فراہم کرتے ہوئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر یگی۔

جیسے جیسے گڈانی کی شپ بریکنگ انڈسٹری پروان چڑھے گی، یہ ایک خطے کے ” اکانومک ہب ” کے طور پر ابھرے گی، نئے سرمایہ کاروں کو راغب کریگی اور پاکستان کو ایک زیادہ خوشحال مستقبل کی طرف لے جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریذیڈنٹ بلوچستان اکنامک فورم سردار شوکت پوپلزئی کی قیادت چائنیز بزنس مین پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، پاک ایکو میرین سلوشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجہ تیمور رحمان، بلیو ویو مرکنٹائل کے سربراہ مسٹر لکیا لائی اور دیگر کمپنی نمائندگان موجود تھے۔

– Advertisement –

اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے واضح کر دیا کہ سی پیک کی ترقی کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق بلوچستان کا بڑا حصہ رکھنا لازمی ہے۔

گڈانی کی قیمتی اراضی کے پیش نظر جس کی مالیت اربوں روپے ہے کے مطابق بلوچستان کا بڑا حصہ رکھنا لازمی ہے تاکہ یہ بلوچستان کی حکومت کیلئے بھی منافع بخش ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں منافع بخش مواقع دستیاب ہیں ضروری ہے کہ دنیابھر کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں۔
موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بلوچستان کوسٹل بیلٹ پر ترقی فیشریز کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ماہی گیری سمیت زراعت اور لائیو اسٹاک میں بھی ہم چائنیز اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈ اور تحائف کا تبادلہ ہوا۔

– Advertisement –