سینیٹر روبینہ خالد کا خیبرپختونخوا میں 35 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سینیٹر روبینہ خالد کا خیبرپختونخوا میں 35 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےخیبرپختونخوا میں 35 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنا ہمارامتفقہ قومی ایجنڈا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام سمیت پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نےدہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہدا کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔

– Advertisement –