– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ریاض یوسفزئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی آباد کاری اور بحالی کے لئے سٹیٹ بینک سے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے حوالہ سے اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی ۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور صوبہ کے نوجوانوں کے لئے اقدامات اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
– Advertisement –