وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 3700 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بھی کئی اسکولز سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر ریلیف کیمپ میں ایک اسکول قائم کیا گیا ہے، ریلیف کیمپس میں ہم 3 شفٹس میں اسکول چلا رہے ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے سیلاب متاثر کے لیے قائم ریلیف کیمپس کے لیے اسکولز کھولے ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھروں میں واپس پہنچنے میں کم از کم 1 سے ڈیڑھ ماہ لگیں گے، سیلاب متاثرین کو خیمے فراہم کیے ہیں۔ یہ ریلیف کیپمس 19 مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنیوں دریاؤں میں پانی کا بہاو کافی زیادہ تھا جبکہ بارشیں بھی ہوئیں، ہمارے لیے لوگوں کی جان بچانا زیادہ اہم تھا، ہم نے سیلاب متاثرین کے جانوروں کو بھی بچایا ہے۔