لاہور :سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران مریم نواز شریف نے متاثرین کے دکھوں پر جس ہمدردی اور خدمت کا مظاہرہ کیا، اسے عوام نے بے حد سراہا ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ کھڑی رہیں اور متاثرہ خاندانوں کو امید اور سہارا دیا۔
دخترِ پنجاب مریم نواز نے سیلاب زدگان کے درمیان جا کر نہ صرف ان کے دکھ بانٹے بلکہ اپنی محبت اور خلوص سے متاثرہ عوام کے دلوں میں گھر کر گئیں۔ بے گھر مائیں انہیں گلے لگا کر دعائیں دیتی رہیں اور متاثرین نے مریم نواز کو اپنی مسیحا کے طور پر قبول کیا۔
ان کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کی بدولت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی مریم نواز کی تعریف پر مجبور ہوئے ہیں۔ مریم نواز کی عوامی مقبولیت اور خدمات انہیں نہ صرف ایک موثر رہنما کے طور پر سامنے لا رہی ہیں بلکہ سیلاب زدگان کے لیے ان کا جذبہ ایک روشن مثال بن چکا ہے۔