سیلابی ریلا گزر چکا پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی

سیلابی ریلا گزر چکا پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی

سیلابی ریلا گزر چکا پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی

پنجاب: پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال کے باعث اب تک تقریباً 45 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دریائے راوی کے سیلاب سے 1482 موضع جات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، جواد حیدر شاہ نے بتایا کہ متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس کام میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور حکومتی ٹیموں کے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ اس آفت کا تدارک کیا جا سکے۔