– Advertisement –
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز کے زیر اہتمام ’’سٹڈی ان ملائیشیا ایجوکیشن فیئر 2025‘‘ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے سینکڑوں طلبہ، والدین اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ میلے میں ملائیشیا کی 12 بڑی یونیورسٹیوں نے شرکت کی اور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم، سکالرشپس، ویزا عمل اور کیمپس لائف سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
کئی طلبہ نے موقع پر ہی داخلہ کے عمل کو مکمل کیا۔ تقریب کا افتتاح پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر نے کیا جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلیمی تعلقات پر روشنی ڈالی اور مزید تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
– Advertisement –
ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز حکام نے بتایا کہ پاکستان ملائیشیا کا اہم تعلیمی شراکت دار ہے اور مستقبل میں مشترکہ تحقیقی منصوبے، طلبہ کے تبادلے اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔ شرکاء نے اس میلے کو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی و عوامی روابط کو مضبوط بنانے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا۔
– Advertisement –