سونے کے بڑھتے نرخ نے عوام کے ہوش اڑا دیے، ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ - Business & Economy

سونے کے بڑھتے نرخ نے عوام کے ہوش اڑا دیے، ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ – Business & Economy

سونے کے بڑھتے نرخ نے عوام کے ہوش اڑا دیے، ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ - Business & Economy

پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتیں میں بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالر اضافے سے 3613 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 23 روپے بڑھ کر 4338 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔