سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لا کھ 86 ہزار 300 روپے ہوگئی ،گزشتہ روز قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے تھی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی172 روپے کی کمی سے 331,361 روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 331,189 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 303,758 روپے سے کم ہو کر 303,600 روپے ہو گئی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کم ہو کر 4 ہزار 456 روپے کے مقابلے 4 ہزار 443 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 820 روپے سے کم ہو کر 3 ہزار 809 روپے ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,645 ڈالر سے 2 ڈالر کم ہوکر 3,643 ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی منڈی میں چاندی کی قیمت 42.28 ڈالر کے مقابلہ میں 0.13 ڈالر کم ہوکر 42.15 ڈالر ہوگئی۔

– Advertisement –