سعودی عرب نے پاکستان کےلئے شاندار انداز میں عزت و احترام کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز

سعودی عرب نے پاکستان کےلئے شاندار انداز میں عزت و احترام کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز

– Advertisement –

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے فخر کا لمحہ ہے کہ سعودی عرب نے شاندار انداز میں عزت و احترام کا اظہار کیا-رائل سعودی ایئر فورس کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ طاقتور منظر گہرے بھائی چارے، باہمی احترام اور بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔

– Advertisement –