سری لنکا اور افغانستان کے کپتانوں کی مصروف ترین شیڈول پر تنقید

سری لنکا اور افغانستان کے کپتانوں کی مصروف ترین شیڈول پر تنقید

ایشیا کپ کے آغاز سے پہلے سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے مسلسل میچز اور سفر کے سخت شیڈول پر سوال اٹھا دیا۔

اسالنکا نے کہا کہ زمبابوے میں دو دن میں دو میچز کھیلنے اور پھر براہ راست دبئی پہنچنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، پے درپے میچز کھیل کر فوراً سفر کرنا بہت مشکل ہے، کھلاڑیوں کو کم از کم دو دن کا آرام ملنا چاہیے۔

راشد خان نے بھی تسلیم کیا کہ شیڈول مثالی نہیں ہے، مگر شکایت کرنے کے بجائے توجہ کارکردگی پر ہونی چاہیے، اگر ہم سفر یا گرمی کی شکایت کریں تو کھیل پر اثر پڑے گا، پروفیشنل کرکٹرز کو ہر حال میں 100 فیصد دینا ہوتا ہے۔

سری لنکا کو اپنے پہلے میچ سے قبل چار دن کا وقفہ ملا ہے، جبکہ افغانستان صرف 48 گھنٹے بعد ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترا تھا۔

گرمی اور تھکن کے اس ماحول میں کھلاڑیوں کی تازگی ٹورنامنٹ کے نتائج پر اہم اثر ڈال سکتی ہے۔