سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے ، سید مصطفیٰ کمال

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے ، سید مصطفیٰ کمال

– Advertisement –

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاوی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ پاکستان میں جاری سر وائیکل کینسر کے خلاف HPV ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

دونوں فریقین نے حکومتِ پاکستان اور گاوی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین مہم سروائیکل کینسر کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی اور ملک کے صحت مند مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔وزیر صحت نے اس موقع پر کچھ اہم ترجیحات اور رہنما اصولوں کی نشاندہی کی کہ کامیاب ویکسینیشن مہم کیلئے عالمی تجربات اسے استفادہ کیا جائے گا ،

– Advertisement –

وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ،1166 ہیلپ لائن و دیگر ذرائع کے ذریعے مؤثر فیڈبیک کو بھی یقینی بنارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گاوی مشن پاکستان میں ہیگزاویلنٹ ویکسین کو متعارف اور تمام دیگر ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری میں تعاون کرے جبکہ حکومت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر مصطفی کمال نے پاکستان کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مضبوط بنانے میں گاوی کی مسلسل شراکت داری پر شکریہ ادا کیا ۔

– Advertisement –