سردار محمد یوسف کا پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم

سردار محمد یوسف کا پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم

– Advertisement –

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور سعودی عوام اور پوری امت مسلمہ کے لئے یہ خوشی کا موقع ہے ،سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افوج پاکستان کو بھی اس معاہدے کی مبارک ہو۔

– Advertisement –

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کے دو روشن ستارے ہیں، پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ بھائی چارے کی بہترین مثال ہے، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدہ سے پوری امت مسلمہ کو تقویت ملے گی۔

– Advertisement –