– Advertisement –
نئی دہلی۔10ستمبر (اے پی پی):سات روزہ کثیر الجہتی فوجی مشقیں روس میں شروع ہو گئیں ۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں روس، آرمینیا، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان ، تاجکستان اور بھارت شریک ہیں۔
یہ ممالک کلیکٹو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن( سی ایس ٹی او) کے رکن ہیں۔ان فوجی مشقوں میں باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور روایتی جنگ اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے شعبوں میں حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
– Advertisement –
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج کا 65 اہلکاروں پر مشتمل دستہ منگل نزنی کے ملینو ٹریننگ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی زپاڈ ایکسرسائز میں شرکت کے لیے روس روانہ ہواتھا۔
– Advertisement –