– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ سید محمد صوفی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ میجر جنرل اکرم ساہی نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینئر سپورٹس جرنلسٹ سید محمد صوفی کی کھیل کے میدانوں میں کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
– Advertisement –