اسلام آباد، 8 جولائی 2025: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے منگل (8 جولائی 2025) کو منعقدہ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حلقے نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کے گمشدہ/جلے ہوئے قرضہ فائلوں اور ان سے متعلق واجب الادا رقم کے بارے میں مؤقف کی غلط رپورٹنگ کی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کے بعد مظاہرین نے ZTBL کی 27,537 قرضہ کیسز کی فائلیں جلا دی تھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان جلی ہوئی فائلوں کی تعداد کو کم کر کے 5201 کر دیا گیا ہے، کیونکہ ان کیسز میں واجب الادا رقم کی وصولی کی جا چکی ہے۔ باقی ماندہ 5201 جلی ہوئی اور 790 گمشدہ فائلوں (جو کہ کل 6 لاکھ سے زائد قرضہ داروں میں سے ہیں) کے خلاف واجب الادا اور قابل وصول رقم صرف 1,167 ملین روپے ہے، جو کہ فی قرضہ دار اوسطاً 195,000 روپے سے بھی کم بنتی ہے، کیونکہ یہ تمام قرضے کسانوں کو دیے گئے چھوٹے قرضے ہیں۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ZTBL ان تمام کیسز میں باقی ماندہ رقم کی وقتاً فوقتاً وصولی/ایڈجسٹمنٹ کر رہا ہے۔ انعام اللہ سربراہ تعلقات عامہ و میڈیا سروسز ڈپارٹمنٹ
