ریفری کے خلاف دیر سے ایکشن لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ معطل

ریفری کے خلاف دیر سے ایکشن لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ معطل

ریفری کے خلاف دیر سے ایکشن لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ معطل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر دیر سے ردعمل دینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط بھیجنے میں تاخیر کے باعث برطرف کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا نہ گیا تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت سے انکار کر سکتی ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر موقف اختیار کیا ہے کہ میچ ریفری نے ایم سی سی قوانین اور آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میچ ریفری نے سپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچایا ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی ہے، جو کہ ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔