روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری

 کامچٹکا :روس کے مشرق بعید میں کامچٹکا کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی سے 111 کلومیٹر دور، 39.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ابتدائی طور پر شدت 7.5 بتائی گئی تھی جو بعد میں 7.4 کر دی گئی۔

یہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں جولائی میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے بحرالکاہل میں 4 میٹر بلند سونامی کی لہریں پیدا کی تھیں اور متعدد علاقوں میں انخلاء کا سبب بنا تھا۔