روس سے تیل کی خریداری، امریکا کا جی سیون اور یورپی یونین سےبھارت اور چین پر ٹیرف عائدکرنے کا مطالبہ

روس سے تیل کی خریداری، امریکا کا جی سیون اور یورپی یونین سےبھارت اور چین پر ٹیرف عائدکرنے کا مطالبہ

– Advertisement –

اوٹاوا۔13ستمبر (اے پی پی):ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ’’جی سیون ‘‘کے وزرائے خزانہ نے روس پر مزید پابندیاں لگانے اور اُن ملکوں پر ممکنہ ٹیرف عائد کرنے پر غور کیا ہے جن کے بارے ان کا خیال ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ میں معاونت کر رہے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق جی سیون کے اجلاس کی صدارت کینیڈا کے وزیر خزانہ فرینکوئس فلپ شیمپین نے کی۔کینیڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا انعقاد اس لیے کیا گیا تھا کہ روس پر یوکرین کے خلاف جنگ ختم کرنے کا دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا جائے۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزرانے یوکرین کے دفاع کے لیے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے لیے بات چیت میں تیزی لانے پر اتفاق کیاہے۔انہوں نے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ممکنہ اقتصادی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جس میں روس کی جنگی کوششوں کو ممکن بنانے والوں پر مزید پابندیاں اور تجارتی اقدامات( جیسے کہ ٹیرف عائد کرناشامل ہے )ممکن بنا ئے جائیں۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جی سیون ممالک روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے میں امریکا کا ساتھ دیں۔سکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ روسی صدر کی جنگی مشین کو ملنے والی آمدنی کو روکنے کی صرف ایک اجتماعی کوشش سے ہم کافی دباؤ بڑھانے کے قابل ہو سکیں گے۔

– Advertisement –