رواں ماہ صوبہ پنجاب کے 20 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں نئے جدید سیمولیٹرز نصب کئے گئے،ڈی آئی جی ٹریفک

رواں ماہ صوبہ پنجاب کے 20 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں نئے جدید سیمولیٹرز نصب کئے گئے،ڈی آئی جی ٹریفک

– Advertisement –

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):رواں ماہ صوبہ پنجاب کے 20 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں نئے جدید سیمولیٹرز نصب کئے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب کے صرف 8 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں سیمولیٹرز نصب تھے، ابتک پنجاب کے 28 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں سیمولیٹر زنصب ہو چکے ہیں۔

– Advertisement –

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ 10 باقی اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں جدید سیمولیٹرز نصب ہو جائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان ساہیوال ،اوکاڑہ ،گجرات میں سیمولیٹرز نصب کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی ٹریننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے۔

پہلے مرلے میں سمیولیٹر پر ،دوسرے مرحلے میں شاہراہوں پر عملی تربیت دی جاتی ہے ،سیمولیٹر اور شاہرات پر عملی تربیت سے طلبہ پراعتماد ڈرائیونگ کرتے ہیں

– Advertisement –