– Advertisement –
کوئٹہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تربت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دشت گرد حملے کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد کاکڑ، نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد، سپاہی ظہور کی دوران ڈیوٹی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ دہشت گردی درحقیقت دہشت اور وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے جس کا مکمل خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کریں اور سوگوار خاندانوں کو صبر وہمت عطا فرمائے۔
– Advertisement –