دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات - Pakistan

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات – Pakistan

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات - Pakistan

دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتحال، باہمی تعلقات اور مسلم امہ کے اجتماعی مؤقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی شریک تھے۔

ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما عرب اور اسلامی ممالک کی ہنگامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے دوحہ میں موجود تھے، جہاں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے متوقع دورۂ ریاض کے منتظر ہیں، اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات میں نہ صرف موجودہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع بنی، بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا بھی عندیہ دیا گیا۔