دوحہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر، ایران اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں - Pakistan

دوحہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر، ایران اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں – Pakistan

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دوحہ میں عرب اسلامک وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر مختلف مسلم ممالک کے ہم منصبوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، اسرائیلی جارحیت، فلسطینی عوام کے حقوق، اور مسلم دنیا کے باہمی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات

دوحہ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور علاقائی استحکام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔


AAJ News Whatsapp

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے وزرائے خارجہ کی تیاری اجلاس کے موقع پر ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطینی عوام کی حقِ خود ارادیت کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ازبک وزیرخارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات میں بھی قطر اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مسلم دنیا میں یکجہتی کو فروغ دینے، او آئی سی اور عرب لیگ کے فعال کردار، اور فلسطینی عوام کے حقوق کی غیر متزلزل حمایت پر اتفاق کیا۔

ان تمام ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم دنیا کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا تاکہ فلسطینی عوام کی مدد کی جا سکے اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور علاقائی استحکام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔