جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان اور کویت کی درخواست پر آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے حماس رہنماؤں کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس حملے میں 9 ستمبر کو چھ افراد شہید ہوئے تھے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اس اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس انسانی حقوق کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا۔
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دوحہ میں اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔