دبئی کی ایک کاروباری شخصیت نے ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ خرید کر اپنے ملازمین میں تقسیم کر دیے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنوبے گروپ کے وائس چیئرمین انیس سجن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا کپ کے میچز کے ان ٹکٹوں کو اپنے محنت کش ملازمین میں تقسیم کریں گے۔
دبئی میں قائم کی گئی کمپنی ڈنوبے گروپ ریئل اسٹیٹ کی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔
کمپنی کا سیکڑوں ٹکٹ خریدنے کا مقصد متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ہائی پروفائل میچز کے لائیو ایکشن کو دیکھنے کا موقع دینا ہے۔
انیس سجن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے 100 ٹکٹ پاکستان اور بھارت کے گروپ اسٹیج میچ کے لیے رکھے ہیں۔ اس کے علاہ 100 ٹکٹس سپر 4 اسٹیج اور دیگر 100 ٹکٹس فائنلز کے لیے رکھے ہیں۔