دبئی ، پہلا سپیس سائنس کنیکٹ ایونٹ بدھ کو شروع ہو گا

دبئی ، پہلا سپیس سائنس کنیکٹ ایونٹ بدھ کو شروع ہو گا

– Advertisement –

دبئی۔16ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد سپیس سینٹر (ایم بی آر ایس سی )دبئی میں پہلا سپیس سائنس کنیکٹ ایونٹ کل( بدھ سے )شروع ہو گا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ دو روزہ پروگرام سپیس سیکٹر کے نامور سائنسدانوں، انجینئرز اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا تاکہ وہ علم کا تبادلہ کریں، جاری منصوبوں پر اپ ڈیٹس دیں اور آئندہ تعاون کے امکانات تلاش کریں۔ایونٹ ایم بی آر ایس سی کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے جس کے تحت وہ متحدہ عرب امارات کے بڑھتے کردار کو عالمی خلائی تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی میں مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔

اس موقع پر انسانی خلائی پرواز، قمری سائنس اور متعلقہ ٹیکنالوجیز میں ہونے والی تازہ پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گاجبکہ ایونٹ میں ان محققین اور ماہرین کی خدمات کو بھی تسلیم کیا جائے گا جو ملک کے خلائی سائنسی سفر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ایم بی آر ایس سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے سپیس آپریشنز اینڈ ایکسپلوریشن سیکٹر عدنان الریس نے کہاکہ سپیس سائنس کنیکٹ کے ذریعے ہم مکالمے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کر رہے ہیں جو سائنس کو متحدہ عرب امارات کی خلائی امنگوں کے مرکز میں رکھتا ہے۔

– Advertisement –

انہون نے کہا کہ یہ ایونٹ صرف ہمارے پروگرامز کی پیش رفت دکھانے کے لیے نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے ہے جہاں سائنسدان اور انجینئر اپنی مہارت کو قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ’’انسانی زندگی مدار میں‘‘ اور ’’چاند پر سائنس‘‘ جیسے موضوعات پر توجہ دے کر ہم ایسی سائنسی گفتگو کا آغاز کر رہے ہیں جو تحقیق کی سمت طے کرے گی، اختراع کی حوصلہ افزائی کرے گی اور امارات کو اگلے مرحلے کی خلائی کھوج کے لیے تیار کرے گی۔

ایونٹ میں مرکزی اور تکنیکی سیشنز شامل ہوں گے ، ماہرین کی پریزنٹیشنز اور پینل ڈسکشنز بھی ہوں گی تاکہ سائنسی تبادلے اور جدت کو فروغ دیا جا سکے۔

 

– Advertisement –