– Advertisement –
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرداخلہ نےاپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابلِ تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔وزیرداخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری بہادر فورسز پوری طرح پرعزم ہیں اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔
– Advertisement –