خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 35 خوارج ہلاک - Pakistan

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 35 خوارج ہلاک – Pakistan

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 35 خوارج ہلاک - Pakistan

خیبرپختونخوا میں بھارت کے حمایت یافتہ 35 خوارج کو جنہم واصل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک دو بھرپور آپریشن کیے جن میں باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مزید خوارج مارے گئے ہیں۔

آئی اپس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی اپس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سینیٹائزیشن آپریشنز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

نوجوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے افغان عبوری حکومت مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی میں اپنی سرزمین کا استعمال روکے اور ذمہ داریاں پوری کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں گھناؤنے عمل میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، فتنہ الخوارج کا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال بدستور شدید تشویش کا باعث ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔