خودکشی یا کوئی حادثہ؟ چینی اداکار 5 ویں منزل سے گر کر ہلاک

خودکشی یا کوئی حادثہ؟ چینی اداکار 5 ویں منزل سے گر کر ہلاک

چین کے معروف اداکار یو مینگلونگ بیجنگ میں ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ میں پیش آیا، جہاں اداکار اپنے ایک دوست کے گھر دو روز قبل دعوت میں شریک ہوئے تھے۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد وہ تقریباً دو بجے سونے کے لیے بیڈ روم میں چلے گئے۔

اداکار کے دوست نے میڈیا کو بتایا کہ اگلی صبح جب دوست نے انہیں جگانے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا۔ بعد ازاں کمرے میں جا کر دیکھا گیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھے، جس کے بعد ان کی لاش عمارت کے نیچے گراؤنڈ فلور پر ملی۔

37 سالہ یو مینگلونگ نے 2017 میں مشہور چینی ڈرامہ Eternal Love کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ اداکار کی اچانک موت پر ان کے مداحوں میں گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے یا کسی اور ممکنہ پہلو کی تصدیق کی جا سکے۔