– Advertisement –
لاہور۔12ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان – حونان چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔پیسک ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں چینی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان – حونان چیمبر آف کامرس اور محکمہ صنعت و تجارت کے مابین باہمی تعاون اور اشتراک کا معاہدہ موجود ہے۔معاہدے پر عملدرآمد کے باعث چین کی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے آ رہی ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حونان چیمبر آف کامرس چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی یہاں منتقلی کیلئے سہولت کاری کرے۔حکومت چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کو سپیشل اکنامک زونز میں زمین کی فراہمی کے ساتھ ہرممکن سہولیات دے گی۔چین کی انڈسٹری کی پنجاب منتقلی سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور چین کی ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہوگی۔وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کیلئے ای وی سیکٹر،پیٹ فیڈ انڈسٹری،زراعت،سیاحت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
– Advertisement –
پاکستان میں ابھی تک ای وی چارجنگ اسیمبلنگ کا ایک بھی پلانٹ موجود نہیں ہے۔پنجاب میں ای وی چارجنگ کا ایسمبلنگ پلانٹ لگانے کا بہترین وقت ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ حونان چیمبر آف کامرس چین کی کمپنیوں کو یہاں ای وی چارجنگ اسیمبلنگ پلانٹ لگانے کے حوالے آگاہ کرے۔چین کی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔
چین کی مزید کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے اور ہرممکن سہولت دیں گے۔وفد حونان چیمبر آف کامرس نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں چین کے بڑے سرمایہ کار گروپ پنجاب کا دورہ کریں گے اور یہاں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔وفد میں حونان چیمبر آف کامرس کے عہدیداران مسٹر نیکوچین،مسٹر ہانگ اور دیگر شامل تھے۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
– Advertisement –