لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے جدید فنی تربیت اور ووکیشنل سرٹیفیکیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور جیل خانہ جات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق قیدیوں کو الیکٹرک مشینری، موبائل ریپئرنگ، سلائی کڑھائی، کمپیوٹر، کار مکینک، اے سی مکینک اور پلمبرنگ جیسے ہنر سکھائے جائیں گے۔ تربیت مکمل کرنے والے قیدیوں کو سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع مل سکیں۔
یہ اقدام قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔