حکومت منے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، تاہم مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔