حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، نئی قیمت کیا ہوگی؟ - Business & Economy

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، نئی قیمت کیا ہوگی؟ – Business & Economy

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، نئی قیمت کیا ہوگی؟ - Business & Economy

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے یکم ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت264.61روپے برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی تھی۔