حکومت سندھ کا کسانوں کے لیے اہم اعلان، بینظیر ہاری کارڈز کی تقسیم اور ڈرپ ایریگیشن کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ

کراچی:وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبے میں لاکھوں نئے ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کیے جائیں گے، جس کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈز تقسیم کرے گا اور ہر 20 روز بعد مزید کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں، حکومت سندھ نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 5 سے 25 ایکڑ زمین رکھنے والے کسانوں کو سبسڈی پر سولر پاور پینلز دیے جائیں گے۔ اس اسکیم میں 80 فیصد اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کسان 20 فیصد ادا کریں گے۔ درخواستیں 20 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
یہ اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے تحت کسانوں کو فوری ریلیف دینے اور زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔