کراچی میں ہونے والی بارشوں کے سبب بدھ کو حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیے گئے۔ تمام 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی اپنا وقت گزارا۔
پی سی بی نے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچزایک دن کے لیے موخر کر دیے تھے۔تاہم، جمعرات سے شروع ہونے والے میچز کے بارش سےمتاثر ہونے کا امکان ہے۔
قبل ازیں جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز کو پہلے ہی ایک دن کے لیے موخر کیا گیا تھا۔ 11 سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔
گروپ بی میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاڑکانہ کا فاٹا سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور راولپنڈی کا ملتان ریجن سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر مقابلہ طے ہے۔