– Advertisement –
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ جنوری سے جولائی 2025 تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد دستاویزات کی تصدیق کی گئی۔بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی کاغذی کارروائی سے پاک تصدیقی نظام اختیار کرنے کا عمل جاری ہے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحریری طور پر وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق جنوری تا جولائی 2025 کے دوران 1 لاکھ 44 ہزار 250 دستاویزات کی تصدیق کی گئی۔
– Advertisement –
انہوں نے بتایا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی کاغذی کارروائی سے پاک تصدیقی نظام اختیار کرنے کا عمل جاری ہے۔اس نظام کے نفاذ کے بعد درخواست دہندگان کو ذاتی طور پر ایچ ای سی آنے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ ڈیجیٹل تصدیقی سند سسٹم کے ذریعے جاری کی جائے گی۔
– Advertisement –