جنوبی کوریا کی امریکا میں گرفتار سیکڑوں ورکرز کی رہائی کی اپیل، شہریوں کی وطن واپسی کےلئے سیئول سے بھیجا گیا خصوصی طیارہ بھی تاخیر کا شکار

جنوبی کوریا کی امریکا میں گرفتار سیکڑوں ورکرز کی رہائی کی اپیل، شہریوں کی وطن واپسی کےلئے سیئول سے بھیجا گیا خصوصی طیارہ بھی تاخیر کا شکار

– Advertisement –

اٹلانٹا۔11ستمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا نے امریکا میں گرفتار سینکڑوں ورکرز کی رہائی کی براہ راست اپیل کی ہے ،شہریوں کی وطن واپسی کےلئے سیئول کی جانب سے بھیجا گیا خصوصی طیارہ بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے اعلیٰ سفارتکار نے براہِ راست امریکا سے اپیل کی کہ وہ امیگریشن چھاپے میں گرفتار سینکڑوں ورکرز کو رہا کرے۔

امیگریشن حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی ریاست جارجیا میں زیر تعمیر ہنڈائی ایل جی بیٹری پلانٹ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے 475 افراد میں سے اکثریت جنوبی کوریائی شہریوں کی تھی، یہ کارروائی ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت کسی ایک جگہ پر کی جانے والی سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائی قرار دی گئی ہے ،تاہم یہ اقدام سیئول کے لیے غیر متوقع اور جھٹکا خیز ثابت ہوا، وہ طویل عرصے سے امریکا کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے۔

– Advertisement –

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورین وزیر خارجہ چو ہیون واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے بند کمرہ ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں کورین بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر کہا کہ وہ ورکرز کی “فوری اور محفوظ واپسی” کے خواہاں ہیں اور یہ یقین دہانی بھی چاہتے ہیں کہ آئندہ اگر یہ ورکرز دوبارہ امریکا کا سفر کریں تو انہیں کسی قسم کے منفی نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

– Advertisement –