جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کل لاہور پہنچے گی

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کل لاہور پہنچے گی


لاہور:

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق دستے کے 25 ارکان کی کل رات لاہور آمد طے ہے جبکہ پانچ ارکان جمعہ کی صبح لاہور پہنچیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا، میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر، دوسرا 19 اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ دیکھنے کی خواہشمند فیملیز کے لیے داخلہ مفت کیے جانے کا امکان ہے۔

سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں سیریز مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی جو ۳3 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔