– Advertisement –
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):جاز کمپنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 80 ٹن امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ(این ڈی ایم اے) کے حوالے کیا گیاہے۔جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق ویان اور جاز کمپنی کے وفد نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا استقبال کیا۔این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے وفد کوسیلابی صورتحال سمیت نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جاز کمپنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 80 ٹن امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا گیا۔جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فراہم کردہ امدادی سامان میں اشیاءخوردونوش اور ادیاوات پر مشتمل2500 امدادی پیکیج شامل ہے۔ یہ امدادی سامان جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے۔
– Advertisement –
این ڈی ایم اے کی جانب سے ابھی تک پنجاب 2215ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ فراہم کردہ سامان میں کمبل،خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ابھی تک پنجاب کے سیلا ب متاثرین کے لیے 35000 خیمے فراہم کئے گئے ہیں۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور اعسکری اداروں سمیت فلاحی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔
– Advertisement –