تین ملکی سیریز: پاکستان کی یو اے ای پر 31 رنز سے فتح، فائنل میں جگہ بنا لی - Sports

تین ملکی سیریز: پاکستان کی یو اے ای پر 31 رنز سے فتح، فائنل میں جگہ بنا لی – Sports

تین ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر نہ صرف مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی بلکہ افغانستان کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 37 اور صاحبزاہ فرحان نے 16 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز اور محمد حارث اس میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

جواب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی۔


AAJ News Whatsapp

ابرار احمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھ دیا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ محمد حارث اور سفیان کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا، جس کا اثر میچ پر واضح طور پر نظر آیا۔