تین ملکی سیریز: افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی - Sports

تین ملکی سیریز: افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی – Sports

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

ابراہیم زادران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یواے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کے 170 رنز کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹ پر 166 رنز بناسکی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل اتوار کو ہوگا۔

قبل ازیں شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، کپتان ابراہیم زدران 48 اور رحمان اللّٰہ گرباز 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔


AAJ News Whatsapp

گل بدین نائب نے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ مل کر افغانستان کے لیے شاندار اختتام کیا، جب انہوں نے محض 18 گیندوں پر ناقابل شکست 40 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

گل بدین نائب 14 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عمرزئی نے 9 گیندوں پر 14 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

شارجہ میں جاری ایونٹ کا یہ آخری لیگ میچ ہے، کل آرام کا دن ہوگا اور اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ میں افغان ٹیم کی قیادت ابراہیم زادران کررہے ہیں، راشد خان نے ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد آج کے میچ میں آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللّٰہ گرباز، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، نور احمد، گل بدین نبی، شراف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، فرید احمد ملک اور عبداللّٰہ احمد زئی شامل ہیں۔

یو اے ای کی فائنل الیون میں کپتان محمد وسیم، محمد زوہیب، آصف خان، علی شاہ شرافو، راہول چوپڑا، ہرشیت کوشک، حیدر علی، محمد فاروق، محمد روہید، جنید صدیقی اور سمرنجیت سنگھ شامل ہیں۔